سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے”
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر برائے کھیل نے متنازع بیان دیکر سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کا وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر سردار محمد بخش مہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملنے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دی، کرکٹ پنجاب سے کے پی کے تک نہیں بلکہ سندھ میں بھی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم تک جانے والے سندھ کے کرکٹرز ڈک آؤٹ میں ہی بیٹھے رہتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کا شایان شان طریقے سے استقبال کریں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟
دوسری جانب سوشل میڈیا پر فینز نے صوبائی وزیر کھیل کے بیان کو سیاسی ہتھکنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوائنٹس اسکورنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوجوان کھیل اور کھلواڑ میں فرق جان لیں، مریم نواز
فوٹو سوشل میڈیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوان کھیل اور کھلواڑ میں فرق جان لیں۔ وہ ملک سے کھلواڑ کرنے والوں کی باتوں میں نہ آئیں۔ ملک کو آگ لگانے اور اداروں پر حملہ کرنے پر اکسانے والا نوجوانوں کا دوست نہیں دشمن ہے۔پاکستان سب کی ریڈلائن ہونی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں کھیلتا پنجاب کے صوبائی مرحلے کا افتتاح کیا۔
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر کوئی کہے کہ دھرتی ماں سے کھلواڑ کرو، رینجرز کو مارو، پولیس کو مارو، میٹرو بسیں جلاؤ، پیٹرول بم چلاؤ تو صاف انکار کردو۔ کھلواڑ کرانے والے آپ کے دوست نہیں، دشمن ہیں۔
کھیلتا پنجاب کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پڑھتا، کھیلتا اور بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں، یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو انعامات اور الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا۔
کھیلتا پنجاب کے صوبائی مرحلے 15 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جو 3 فروری تک جاری رہیں گے، کھلاڑیوں کو دس کروڑ روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔