استاد کی ریٹائرمنٹ پرطلبا کا جذباتی خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: اُستاد کی ریٹائرمنٹ پر طلبا کا جذباتی خراجِ تحسین، انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پاکپتن میں ایک سکول ٹیچر کی ریٹائرمنٹ پر طلبا نے انوکھے انداز میں انہیں الوداع کہا، جس کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، طلبا نے کتابوں کے سائے میں اپنے استاد اسداللّہ کو رخصت کیا، جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔
اسداللّہ نے 32 سال تک تدریس کے شعبے میں خدمات انجام دیں اور کالونی ایریا سکول میں بطور استاد فرائض سرانجام دیتے رہے تھے، ان کی محنت اور لگن کے باعث طلبا ان سے بےحد محبت کرتے تھے، جس کا اظہار ان کی الوداعی تقریب میں والہانہ انداز میں کیا گیا۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
سوشل میڈیا صارفین نے استاد کے ساتھ طلبا کی محبت اور خلوص کو سراہا اور اسے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم چلانے کے الزام پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک مرتبہ پھر طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر متنازع اور ہتک آمیز مہم چلانے کے بارے میں تحقیقات کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا، نوٹس سکیشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت پانچ رہنماؤں کو 14 اپریل(پیر) کو صبع 11 بجے سائبر کرائم ونگ ہیڈکواٹرز طلب کرلیا گیا ہے، دیگر رہنماؤں میں عالیہ حمزہ، وقاص اکرم، محمد کامران اور فرخ حبیب شامل ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی میں آپ کے متعلق کافی حد تک مواد موجود ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ آپ یا معاملے میں ملوث رہے ہیں یا حقائق جانتے ہیں، لہٰذا جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔
پی ٹی آئی کے پانچوں رہنماؤں کو اصل شناختی کارڈ اور شواہد کے ساتھ ساتھ صفائی مہم پیش کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
نوٹس میں پیش نہ ہونے کی صورت میں پانچوں رہنماؤں پر واضع کیاگیا ہے کہ اگر پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ۔