مشترکہ پریس کانفرنس میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز کیا تھا، ایران کی طرف سے تو مکمل ہے ہمارے طرف سے تاخیر ہے۔ گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ایران کے 10 ارب ڈالر کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ مشہد کے گورنر غلام حسین مظفری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور ایرانی گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر مشہد کو خوش آمدید کہتا ہوں، ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے اور آج چیمبر آف کامرس سمیت دیگر وفود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ میں نے حال ہی میں مشہد کا دورہ کیا، ان کی خدمات دیکھیں اور میں نے ویزے کی فیس ختم کرنے کی درخواست کی، ہم آپس میں تجارت بڑھا کر 10 بلین تک لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تاجر دو ماہ میں دورہ کریں گے، زرعی آلات کے تبادلے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اور ایران کیساتھ گوشت کی تجارت دوبارہ کھولنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے حوالے سے وزارت خارجہ میں مسائل حل کیے جائیں گے، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز کیا تھا، ایران کی طرف سے تو مکمل ہے ہمارے طرف سے تاخیر ہے۔ گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ایران کے 10 ارب ڈالر کا ہدف رکھا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غلام حسین مظفری نے گورنر پنجاب گورنر مشہد اور ایران نے کہا کہ

پڑھیں:

بی پی ایل ،حیدر علی نے مخالف ٹیم سے فتح چھین لی

ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)11میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں چٹا گانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رانگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی، رانگپور رائیڈرز کے144رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، چٹاگانگ کنگز نے رانگپور رائیڈرز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی، شاندار بیٹنگ کرنے پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے، گورنر مشہد
  • پاک ایران تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر مقرر، ویزا فیس کے خاتمے کا امکان
  • پی پی اور مسلم لیگ نون کو ملکر مسائل حل کرنا ہوں گے، سردار سلیم حیدر خان
  • پی پی، ن لیگ کو ملکر مسائل حل کرنا ہوں گے: گورنر پنجاب
  • مغربی ممالک سنجیدہ ہیں تو جوہری پروگرام پر بات کیلئے تیار ہیں: ایران
  • بی پی ایل ،حیدر علی نے مخالف ٹیم سے فتح چھین لی
  • صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
  • گورنر پنجاب نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دیدی
  • پی آئی اے پائلٹس سے متعلق تباہ کن بیان، چوہدری غلام سرور کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری