مانچسٹر، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر ایک شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
برطانوی شہر مانچسٹر سٹی سنٹر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے قرآن پاک کی کچھ روز قبل بے حرمتی کی اور اب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے The Glade of Light وکٹوریہ اسٹیشن کے قریب قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی، ویڈیو میں ایک شخص کو ملزم کے قریب جاکر پاک کتاب چھیننے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گریٹر مانچسٹر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے فی الحال تفتیش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بے حرمتی
پڑھیں:
بیکری مالک سے بھتہ طلب کرنیوالا گینگ وار بھتہ خور گرفتار
بغدادی پولیس نے لیاری کے علاقے چھاپہ مار کر بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کرنے والے گینگ وار کے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار بھتہ خور کی شناخت فرحان عرف خلیفہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتے کی رقم برآمد ہوئی ہے، بھتہ خور کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے جبکہ ملزم جھینگو گروپ کے نام پر بھتہ خوری کرتا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خور بغدادی تھانے کی حدود میں واقع ایک بیکری کے مالک سے اسلحہ کے زور پر بھتہ طلب کر رہا تھا کہ علاقہ گشت پر مامور بغدادی پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ ملزم فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے اسے تعاقب کر کے گرفتار کرلیا۔
گرفتار بھتہ خور عادی جرائم پیشہ ہے جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔ملزم اس سے قبل 5 بار بغدادی اور 3 بار کلاکوٹ پولیس کے ہاتھوں قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے، غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور منشیات سمیت دیگر دفعہ کے تحت درج ہیں جس میں سال 2023 میں 6 جبکہ سال 2024 میں 2 مقدمات درج ہیں۔
تاہم، پولیس نے گرفتار بھتہ خور کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔