شدیددھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات سے بند
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
( فاران یامین) پنجاب کےمختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کردیاگیا۔
موٹروے ایم 2 کولاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3کو فیض پور سے سمندری تک بند کر دیا گیاہے،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 3کو فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے اس لیے روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں،عوام غیر ضروری سفراورتیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کے حوالے کردیں: موٹروے پولیس
---فائل فوٹوموٹر وے پولیس نے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کو واپس کردیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملائیشیا سے آیا شہری لیب ٹاپ اور دیگر سامان سکھیکی سروس ایریا میں بھول گیا تھا، اسی طرح منڈی بہاء الدین کا شہری بھی اپنا فون سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔
موٹروے پولیس کی کارروائی، بہاولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے باریابلاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔
ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔