محسن نقوی کی ایاز صادق سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے روئیے پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے قابل ستائش کردار ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی ایاز صادق
پڑھیں:
محسن نقوی کی وزیراعظم کو دورہ امریکا، انسانی اسمگلنگ پر بریفنگ
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران وزیراعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔