ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، ڈاکٹر اصغر مسعودی نے اپنے خطاب میں لاہور اور مشہد کے سسٹر سٹیز ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایران پاکستان کیساتھ سیاحتی تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ انہوں نے لاہور کو پاکستان کی ثقافتی پہچان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر بے شمار تاریخی اور سیاحتی مواقع سے مالامال ہے، جبکہ مشہد زیارتی، سیاحتی اور طبی سہولیات کے لحاظ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ سیاحت، ثقافتی ورثہ اور دستکاری کے منیجنگ ڈائریکٹر سید جواد موسوی کی قیادت میں ایران کے 10 رکنی سیاحتی وفد نے لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، لاہور میں پاکستان کی معروف سیاحتی کمپنیوں کے سربراہان کیساتھ ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وفد نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ایران میں دستیاب سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی اور زیارت، طبی سیاحت، کھیل، تعلیم اور عمومی سیاحت کے شعبوں میں ایران کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و سیاحتی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، ڈاکٹر اصغر مسعودی نے اپنے خطاب میں لاہور اور مشہد کے سسٹر سٹیز ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایران پاکستان کیساتھ سیاحتی تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ انہوں نے لاہور کو پاکستان کی ثقافتی پہچان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر بے شمار تاریخی اور سیاحتی مواقع سے مالامال ہے، جبکہ مشہد زیارتی، سیاحتی اور طبی سہولیات کے لحاظ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں شہروں اور ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون کے فروغ سے نہ صرف عوامی روابط مضبوط ہوں گے بلکہ دوطرفہ تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے، جو دونوں اقوام کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ ایرانی وفد میں محکمہ سیاحت کے منیجنگ ڈائریکٹر سید جواد موسوی کے علاوہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے سربراہ مادرشاہیان، سپہران ائیرلائن کے سربراہ سعید ولیزادہ اور ایران کے دیگر نمایاں سیاحتی ماہرین شامل تھے۔

پاکستانی سیاحتی وفد کی قیادت شایان ٹریولز کے طاہر خان نے کی، جبکہ وفد میں ملک کی معروف سیاحتی کمپنیوں کے سربراہان بشمول زاہد انور، قیصر الہی جعفری، سید حسن رضا، طارق سراج، محمد علی اور حسن مسعود میرزا شامل تھے۔ اس موقع پر سید جواد موسوی نے لاہور کی سیاحتی شخصیات کو ایران کے دورے کی دعوت دی اور اعلان کیا کہ لاہور میں ایران کے نامور شاعر حکیم فردوسی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ مزید برآں، انہوں نے یہ خوشخبری بھی دی کہ بہت جلد ایران کی سپہران ائیرلائن پاکستان کے بڑے شہروں سے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی، جو دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیاحتی تعاون کے فروغ ممالک کے درمیان پاکستان کی نے لاہور ایران کے کہا کہ

پڑھیں:

امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

سابق مستقل مندوب کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی وفد کے دورے کی کوئی خاص اہمیت نہیں، ملک میں ایسے دورے ہوتے رہتے ہیں، امریکی کانگریس کے وفد نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے۔ سابق مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وفد کے دورے کی کوئی خاص اہمیت نہیں، ملک میں ایسے دورے ہوتے رہتے ہیں، امریکی کانگریس کے وفد نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا اور ایران مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، امریکا اور ایران کے مذاکرات بہت اہم تھے، دونوں ممالک نہیں چاہتے کہ کسی بھی قسم کی جنگ ہو، امریکی صدر ٹرمپ نے جو ٹیرف لگائے اس کو واپس لینا پڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک ڈیل میں دلچسپی رکھتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ بات چیت کو اگنور کیا، صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیمانڈ ہے کہ ایران جنگی ہتھیار نہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان دونوں مُلکوں کے تعلقات پر کس طرح اثرانداز ہو گا؟
  • عالمی انسداد منشیات کانفرنس آج ہوگی
  • دورہ ایران سے قبل IAEA کے ڈائریکٹر کی میخائل اولیانوف سے ملاقات
  • چیف جسٹس سے سفیر ترکیہ ‘ ایران کی ملاقات عدالتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق
  • امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
  • چیف جسٹس سے ترکیہ اور ایران کے سفیر کی ملاقات، عدالتی شعبے میں تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق
  • چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں،عدالتی اور ادارہ جاتی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفیروں کی ملاقات، عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
  • ’پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا‘، امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیدیا
  • مریم نواز کی ترکیہ کے نائب صدر سے ملاقات، تعلیمی منصوبوں، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق