سٹی42: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے دو بڑی کارروائیاں کیں، جن میں اکبری دواخانہ لاہور پر چھاپہ اور کرول گھاٹی میں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کے اندرون شہر میں واقع اکبری دواخانہ پر چھاپہ مارا، جہاں حنوط شدہ جانوروں کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔ ان جانوروں میں مگرمچھ، ایگل، شیر، جیکال، سانپ، کچھوے، کینگروز، جنگلی بلیاں، اور انڈین چھپکلیاں شامل تھیں۔ بتایا گیا کہ دواخانہ حنوط شدہ جانوروں کا تیل نکال کر فروخت کرتا تھا۔ ان جانوروں کو فوری طور پر جلو پارک میں منتقل کر دیا گیا۔ دواخانہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر

دوسری جانب محمکہ وائلڈ لائف نے کرول گھاٹی میں کتوں کی مدد سے غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی۔ مخبری ملنے پر لاہور اور شیخوپورہ کی وائلڈ لائف ٹیموں نے چھاپہ مارا اور شکار کرنے والوں کو گرفتار کیا۔ ان پر 70 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا اور ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تھانہ میں اشتغاثہ بھی دے دیا گیا۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں جنگلی جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور غیر قانونی شکار کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 وائلڈ لائف کے خلاف

پڑھیں:

حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن، ایف آئی اے نے کراچی سے ملزم کو گرفتار کرلیا، 40 ہزار ڈالر برآمد

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے دوران شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت شرجیل عباسی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 40000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے جبکہ موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔

چھاپے کے دوران ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا جس کو حراست میں لے کر مذید تفتیش کا آغاز کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی: بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد
  • کراچی: غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد
  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے سفر کرنے والے مسافروں کیلیے بڑی خوشخبری
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا فوری ایکشن، شہری پر تشدد کرنے والا پولیس افسر معطل
  • تجاوزات کا خاتمہ… ویلڈن مریم نواز
  • حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن، ایف آئی اے نے کراچی سے ملزم کو گرفتار کرلیا، 40 ہزار ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب
  • لاہور: 4 گوداموں، رکشہ سے بیمار و مردہ جانور برآمد
  • حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار