پاکستان کےسابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پاکستان چیمپیئنز ٹرافی جیتے، مگر یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا ہے جو میرے لیے غیرمتوقع ہے، فہیم اشرف ایک باصلاحیت کرکٹر ضرور ہیں لیکن پچھلے 20 میچوں میں ان کی باؤلنگ کی اوسط 100 اور بیٹنگ کی اوسط 9 کا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، فخر زمان سمیت کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

اسپینرز کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اسپینر لے کر میچ کھیلنے جارہے ہیں جبکہ انڈیا نے 3 سے 4 اسپینرز اسکواڈ میں رکھے ہیں اور اس کی کوئی وجہ ہے۔ پاک انڈیا میچ میں اسپینرز کی کارکردگی کا دارومدار پچ پر ہوگا، آج جو پچ دیکھی اس میں گھاس نہیں ہے اس لیے بال گرپ کررہا ہے، پاک انڈیا میچ 23 فروری کو ہے، میرا نہیں خیال کہ ایک ڈیڑھ ہفتے میں گھاس واپس آجائے گی۔

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بطور پاکستانی میں پاکستان کو فتح حاصل کرتے دیکھنا چاہوں گا مگر یہ آسان بھی نہیں ہوگا کیوں کہ دنیا کے 8 بہترین کرکٹ ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔ آج جو پچ دیکھی اس میں گھاس نہیں ہے اس لیے بال گرپ بھی کررہا ہے، ایسے میں انڈیا کے پاس 3 اسپنرز ہیں، اس کے مقابلے میں تھوڑی مشکل پیش آسکتی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کوشش تو یہی ہے کہ سیمی فائنل تک آجائیں اس کے بعد دیکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

champions trophy cricket چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ وسیم اکرم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ وسیم اکرم چیمپیئنز ٹرافی وسیم اکرم

پڑھیں:

پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت و استعمال ممکن نہیں، پی ٹی اے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کہاہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں۔

کابینہ ڈویژن نے بھارتی ساختہ آئی فونز کو پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتیہوئے ایڈوائزری جاری کی تھی جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق کابینہ ڈویژن کے خدشات رد کردئیے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوع ہے اور بھارتی ساختہ آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان میں بلیک لسٹ ہیں۔بھارت کے لیے مختص جی ایس ایم اے کا ٹائپ ایلوکیشن کوڈ رجسٹرڈ نہیں کرتے۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے مختص کوڈ کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔ 

ایف بی آر نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی،3 گرفتار 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت و استعمال ممکن نہیں، پی ٹی اے
  • وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا
  • چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور میں کونسے شہر شامل ہیں؟
  • پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کیلیئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا
  • پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ کا اعلان، فخر زمان، صائم ایوب کی ٹیم میں واپسی
  • چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا
  • نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر بڑا مجسمہ نصب، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار
  • سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے بیٹے کی ماڈلنگ کی دنیا میں انٹری