لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ 275 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ پر بالآخر 3 ہفتوں بعد قابو پالیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہےکہ 7 جنوری 2025 کو لگنے والی آگ پر اب مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔ کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے 37,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ اور 10,000 سے زائد گھر جل گئے جس سے تقریباً 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق آگ سے نقصانات کا تخمینہ 250 سے 275 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔
لاس اینجلس کی آگ اور بیمہ کمپنیاں
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ7 جنوری کو لگنے والی آگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی نے اس خطرناک صورت حال کو جنم دیا ہے۔لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے کہا ہےکہ بحالی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ افراد جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔امریکی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آتش زنی کے متعدد واقعات سے بھی نمٹنا پڑا اور حکام نے آتش زنی کے الزام میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا۔ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگائی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق 14 جنوری کی شام ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگائی تھی۔لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ آگ لگانے اور تباہی پھیلانے سے لطف اندوز ہوتی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسی روز ایک اور شخص کو درختوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ جلتے ہوئے پتوں کی خوشبو پسند کرتا ہے۔12 جنوری کو ایک اور مشتبہ شخص کو شمالی ہالی وڈ میں آتش زنی کے پرانے وارنٹ پر گرفتار کیا گیا، اس پر باربی کیو لائٹر کا استعمال کرتے ہوئے آگ لگانے کا الزام تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے 95 فیصد واقعات انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں، چاہے وہ آتش زنی ہو، گرے ہوئے بجلی کے تار ہوں یا غیر محتاط آتشبازی۔یہ واقعات بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنتے ہیں، 2020 میں آتش زنی کے نتیجے میں 44 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاک ہوگیا تھا جب کہ گزشتہ سال کیلیفورنیا میں آتش زنی کے الزام میں مجموعی طور پر 109 گرفتاریاں ہوئیں۔
نو پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ٹائر تیز دھار آلے سے پھاڑ دیے گئے، ویڈیو وائرل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرفتار کیا ا تش زنی کے لاس اینجلس کے مطابق ا لگنے والی
پڑھیں:
جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم بی سیکشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار،تھانہ Bسیکشن ایس ایچ او انسپکٹر طاہر حسین مغل کی سب انسپکٹر انجم ابرار مغل و دیگر اسٹاف کے ساتھ کارروائی، دوران گشت خفیہ انفارمیشن پر لطیف آباد نمبر 10 افضال گرانڈ کے قریب کارروائی، جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت سلمان علی شاہ کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم کے قبضے سے 92 جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کم قیمت میں لوگوں کو جعلی امریکی ڈالر فروخت کرتا تھا،ملزم کی گرفتاری خفیہ انفارمیشن پر عمل میں لائی گئی ،گرفتار ملزم محکمہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کو ایک مقدمہ میں روپوش و مطلوب ہے ،گرفتار ملزم سے اس کاروبار سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے، ملزم کے خلاف تھانہ بی سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔