گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت کی جانب سے بڑی چھوٹ ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئیں، جس کے بعد وزیر اعظم نے سفارشات کا جائزہ لینے لے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
ذرائع کا کہنا تھا کہ ورکنگ پیپر میں رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل کی تعمیر کی اجازت دینے کی تجویز ہے جبکہ پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ گھروں کی تعمیر کے لئے قرضے دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے رمضان پیکیج دینے کی تجویز، صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ
اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے عوام کو رمضان پیکیج دینے کے حوالے سے صوبوں سے بھی معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ رانا تنویر حسین کی زیر قیادت یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نجکاری کے آپشنز زیر بحث آئے، گزشتہ 2 سے 3 سال کی باقی ماندہ آڈٹ مکمل کرنے پر گفتگو ہوئی۔ شرکا نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
کمیٹی نے کہا کہ وزیراعظم رمضان پیکیج کے لیے بھرپور تشہیری مہم کے خواہاں ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی شدہ اشیاء فراہم کرنے کی تجویز ہے۔
اجلاس میں رمضان پیکیج کے حوالے سے صوبوں سے بھی معلومات لینے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ سال کے رمضان پیکیج کو مزید بہتر بنایا جائے۔