خیرپور کی 8تحصیلوں میں ترقیاتی کام سست روی کاشکار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت)کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے کہا ہے کہ ضلع خیرپور کی 8 تحصیلوں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ترقیاتی اسکیمیں سالوں سے سست روی کا شکار ہیں ، ان اسکیموں کو مکمل کرنے پر کسی کی توجہ نہیں ، متعلقہ افسران کی سستی کے باعث عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، انہوں نے ہدایات دیں کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی پینے کے پانی اور نکاسی آب کی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو حل کیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے ضلع خیرپور کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ترقیاتی اسکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ پورے صوبے میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ترقیاتی اسکیموں میں زیادہ سے زیادہ مسائل ضلع خیرپور میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران ذمہ داری لینے کے بجائے دوسروں پر ذمہ داری منتقل کر کے خود کو بری الزمہ ذمہ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں نکاسی آب کی اسکیموں کی زمین کی خریداری کے لیے حکومت نے زمین مالکان کو رقم منتقل کر دی ہے تاہم اس کا قبضہ تاحال نہیں لیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے مسائل کے باعث ترقیاتی اسکیمیں سالوں سے تاخیر کا شکار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وائس چیئرمین خیرپور سید فہدعلی کا کرکٹ کمپلیکس کا دورہ،مسائل سنے
خیرپور (بیورورپورٹ ) وائس چیئرمین ضلع خیرپور سید فہد علی شاہ جیلانی نے کرکٹکمپلیکس خیرپور گرائونڈ کے ترقیاتی کام کا دورہ کیا سید فھد علی شاہ جیلانی نے کرکٹ گرائونڈ کی تعمیرات کے دورے کے بعد اسکائوٹ تنظیموں کے سربراہان اور ممبران سے ملاقات کی ۔دورے کے دوران سید فہد علی شاہ جیلانی نے گرائونڈ میں درپیش مسائل سنے اور انھیں حل کرنے کی یقین دیانی کراتے ہوئے ملحقہ افسران سے بات چیت کی۔ سید فہد علی شاہ جیلانی نے کہا کہ اسکائوٹ رضاکار ملک و قوم کے ہیروز ہیں ہمیں ان کی قدر اور احترام کرنا چاہیے ملک سمیت دنیا بھر میں یہ رضاکار بغیر مسلک قوم کے عوام کی جان بچاتے ہیں اسکائوٹ رضاکاروں سے ہمیں سیکھنا چاہیے کہ عوام کی خدمت میں کتنا ثواب ہے۔