لاہور(نیوز ڈیسک) وکلا برادری نے 26 آئینی ترمیم کے خلاف 10 فروری کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت ہونے والے آل پاکستان وکلا کنونشن کے مشترکہ اعلامیے میں سپریم جوڈيشل کونسل کا اجلاس فوری منسوخ کرنے، 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے اور ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت براہِ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ جب تک 26 ویں ترمیم کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک نئی تعیناتیاں نہ کی جائیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج کو ہی چیف جسٹس بنایا جائے۔لاہور ہائی کورٹ بار وکلا کنونشن میں حال ہی میں پاس کیے گئے پیکا ایکٹ کی بھی مذمت کی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ نے کہا کہ صحافیوں کی جدوجہد کا مکمل ساتھ دیتے ہیں۔ وکلا کنویشن سے خطاب میں وکیل رہنما حامد خان نے کہا کہ وکلا کی تحریک شروع ہوچکی، یہ 26 ویں ترمیم کو بہا لے جائے گی، صحافیوں کی آزادی ختم کرنے کے لیے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی گئی ، وکلا ہر فورم پر صحافیوں کے ساتھ ہیں۔

آج مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،موسمیات

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہائی کورٹ ویں ترمیم

پڑھیں:

لاہور، بلوچستان، سندھ ہائیکورٹ سے 3 ججز کا عدالت عالیہ اسلام آباد تبادلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ سے تین ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کر دیا گیا۔ صدر زرداری نے تینوں ججز کے تبادلے کئے، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو اور بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔ جسٹس سرفراز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد سینئر موسٹ جج ہونگے، جسٹس آصف حال ہی میں ایڈیشنل جج بنے، جسٹس خادم سومرو ثمن رفعت سے سینئر ہونگے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے بعد سینئر موسٹ جج ہوں گے۔ بلوچستان ہائی کورٹ سے آنے والے جج جسٹس محمد آصف حال ہی میں ایڈیشنل جج بنے تھے جبکہ سندھی ہائی کورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو 2 سال پہلے ہائیکورٹ کے جج بنے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں جسٹس خادم حسین سومرو جسٹس ثمن رفعت سے سینئر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، بلوچستان، سندھ ہائیکورٹ سے 3 ججز کا عدالت عالیہ اسلام آباد تبادلہ
  • دوسرے صوبوں سے ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری، اسلام آباد بار کونسل کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی آمد کے بعد سینئر ترین جج کون ہوگا؟
  • لاہو، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ
  • سندھ، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ
  • پشاورہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی، ہزارڈویژن کو نظر انداز کرنے پر وکلا کا ردعمل
  • سپریم کورٹ میں ایسے لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان کا الزام
  • چیف جسٹس نے عہدہ  قبول کرکے مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور شاہ ہیں، حامد خان
  • ملک بھر میں صحافیوں کا پیکا قانون کیخلاف احتجاج، سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان