سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی میں تیزی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، مسروقہ موٹر سائیکل ،ٹریکٹر برآمد، ترجمان پولیس کیمطابق ڈی ایس پی پنوعاقل عبدالستار پھل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل سکندر لاکھیر کی حدود میں کامیاب کاروائی، شہری سے چھینی گئی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، چھ روز قبل تھانہ پنوعاقل کی حدود تھیم روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر شہری کوڑو چوہان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں تھانہ بائجی شریف کی حدود سرگو دم دموں کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے ٹریکٹر ڈرائیور محمد عالم مہر سے ٹریکٹر چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کر کے مسروقہ ٹریکٹر بھی برآمد کرلیا ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چوری شدہ موٹرسائیکل مالک کے سامنے آگئی، چور پھر فرار، ویڈیو سامنے آ گئی
لاہور:چوری شدہ موٹر سائیکل پر اتفاق سے مالک کی نظر پڑ گئی، تاہم چور اسے لے کر ایک بار پھر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
لاہور میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ چوری شدہ موٹر سائیکل پولیس کے بجائے اتفاق سے مالک نے ٹریس کرلی۔
فضل نامی نوجوان کی موٹرسائیکل 11 اپریل کو ایبٹ روڈ سے چوری ہوئی تھی، جس کے بعد چور اگلے ہی روز موٹرسائیکل لے کر مصروف شاہراہ کینال روڈ پر دوڑاتا رہا۔
ایک دن قبل ہی چوری کی گئی موٹر سائیکل پر چور، ڈاکٹر اسپتال کے قریب کینال روڈ پر جا رہا تھا کہ مالک نے اپنی موٹر سائیکل پہچان لی اور تعاقب کرکے چور کو روکنے کی کوشش کی۔
موٹر سائیکل مالک نے الزام عائد کیا کہ چور کو روکنے کی کوشش کے دوران 15 پر پولیس کو کئی بار کالز کیں لیکن کوئی رسپانس نہیں ملا جب کہ چور ایک بار پھر موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا۔