فیس لیس کسٹمز ایسسمنٹ سسٹم میں کرپشن کیخلاف آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی:
ایف بی آر کی جانب سے فیس لیس کسٹمز ایسسمنٹ سسٹم میں کرپشن کے مرتکب افسر، کسٹم ایجنٹس کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا ہے اور بے قاعدگیوں میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے.
حکام کے مطابق ملوث کسٹم اپریزنگ آفیسر کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی گئی اور فیس لیس سسٹم میں اپریزنگ آفیسر سے رابطے میں رہنے والے 45 کسٹم ایجنٹس کے کسٹمز لائسنس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے مجرموں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا ہے، مقدمے میں اپریزنگ آفیسر، ایجنٹس اور کچھ پرائیوٹ افراد بھی شامل ہیں۔ فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کو ناکام بنانے اور ملوث افراد کے خلاف تفتیش کار ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق تین افراد کو گرفتار کرنے کے بعد باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی ٹیم نے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔
حکام کے مطابق ایف بی آر نے متعلقہ کسٹم اپریزنگ آفیسر کو معطل کرکے اس کے خلاف ڈسپلن رولز کے تحت باقاعدہ انکوائری بھی شروع کردی ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے اس کامیاب آپریشن میں کئی چونکا دینے والے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ کسٹم فیس لیس کے بعد کسٹمز اپریزر اور افسران، کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹوں اور امپورٹرز سے رابطہ مکمل طور پر ختم ہوگیا تھا.
لیکن فیس لیس کو ناکام بنانے کے لیے کسٹمز کے اپریرز نے جان بوجھ کر کنسائمنٹ کی کلیئرنس میں تاخیری حربے اختیار کرنے کے ساتھ واٹس اپ گروپ بھی بنادیے تھے اور اس واٹس اپ گروپ میں امپورٹر اور ایجنٹوں سے رابطہ کرکے معاملات کو طے کیا جانے لگا۔
ایف بی آر نے ان شکایات پر خفیہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز اپریزنگ آفیسر کے ڈرائیور اور دیگر فونز کی فرانزک کی۔ فرانزک میں واٹس اپ گروپ سامنے آنے کے بعد بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپریزنگ ا فیسر ایف بی ا ر کے خلاف فیس لیس
پڑھیں:
سری لنکا کیخلاف جوش انگلس کی ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری
گالے:سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی جوش انگلس ڈیبیو پر تیز ترین سنچری اسکور کرکے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔
انہوں نے 90 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے گالے اسٹیڈیم میں تیز ترین سنچری بنائی۔
جوش انگلس کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم انہیں 5ویں نمبر پر بیٹنگ کروائی گئی جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپنر کے طور پر میدان میں اترے تھے۔
اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جوش انگلس نے پہلے 21 گیندوں پر محض 15 رنز بنائے تھے تاہم اچانک انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 51 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی اور پھر مزید 39 گیندیں کھیل کر سنچری بنا ڈالی۔
مزید پڑھیں؛ عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں 46سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا
جوش انگلس 94 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلوی کھلاڑی کی شاندار سنچری پر اسٹیڈیم میں بیٹھے انکے والدین نے شاباش بھی دی۔
ٹیسٹ ڈیبیو میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ آج بھی بھارت کے شیکھر دھون کے پاس ہے جنہوں نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 85 گیندوں پر سنچری جڑ دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن اسمتھ 93 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 2004 میں جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
اسٹرائیک ریٹ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو آسٹریلیا کے جوش انگلس پہلے نمبر ہیں جنہوں نے 108.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے سنچری اسکور کی جبکہ شیکھر دھون کا اسٹرائیک ریٹ 107.47 تھا۔