اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔ عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔ سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتا ہے، انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔ شہری بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔ لوگوں کو باہمی برداشت و تعاون کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دینی چاہیے۔ ہم رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، خوف کی فضا پھیلانے اور تقسیم کرنے والوں کو ہم اکٹھے ہو کر جواب دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نفرت کے بیج بونے والوں کو ہم بات چیت سے جواب دیتے ہیں، مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو فون کیا اور کہا کہ آپ سے بات کر کے خوشی ہوئی، انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کامیابی عوام کا ان کی قیادت پہ اعتماد کا مظہر ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے باہمی تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید بہتری کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے نئی قیادت شام کے عوام کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی لانے میں کامیاب ہو گی۔ عبوری مرحلے میں احمد الشرع کا شام کی صدارت سنبھالنا خوش آئند ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کے لیے نے کہا

پڑھیں:

ریئل اسٹیٹ اور ہا ئو سنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار، 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش

ریئل اسٹیٹ اور ہا ئو سنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار، 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار کرلیا۔ وزارت ہاسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے 40 سے زائد اہم سفارشات و تجاویز مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔حکومت نے پراپرٹی اور ہاسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹر کی بحالی کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے سفارشات پرفیصلے کے لیے 3 فروری کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم کو رہائشی گھروں کے لیے 3 منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح پہلی مرتبہ گھر خریدنے پر ٹیکس کی مکمل چھوٹ دینے کی سفارش بھی شامل ہے جب کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد وفاقی اور صوبائی ٹیکسز کو ریوائز کرنے کی تجویز بھی ہے۔علاوہ ازیں پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس 4 سے کم کرکے 2 فیصد مقرر کرنے، خریدار پر ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے اعشاریہ 5 فیصد مقرر کرنے،پراپرٹی کی خرید وفروخت پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور ہاسنگ کے لیے کم آمدن افراد کو ہاسنگ سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہاسنگ اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسز کو 14 فیصد سے کم کرکے 4 سے 4.5 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو وزارت داخلہ کے بجائے وزارت ہاسنگ کے تحت کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ گھروں کے لیے آسان قرضہ اسکیم کو بحال کرنے کی سفارش کے ساتھ ساتھ ہاسنگ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو سہولت دینے کی تجویز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیراعظم کو گھروں کی تعمیر کے لیے 5سے 20سال کی مدت کے لیے قرض دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہاسنگ کے لیے قابل ٹیکس آمدن 5 کروڑ تک کرنے (ہاسنگ کے لیے 5 کروڑ روپے تک ٹیکس کی چھوٹ دینے) کی تجویز بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریئل اسٹیٹ اور ہا ئو سنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار، 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش
  • پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • انتہا پسندی ، تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہے،وزیراعظم
  • پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے، وزیراعظم
  • قذافی سٹیڈیم چمپئن ٹر افی کی میزبانی کیلئے تیار، افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے: محسن نقوی
  • وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی معاملات پر بات چیت
  • وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات،  اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت
  • وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کو بین الاقوامی تنظیم کے لیے سفیر منتخب ہونے پر مبارکباد