مسائل کا حل مذاکرات، سپیکر نے حکومت، اپوزیشن کمیٹیاں برقرار رکھنے کی ہدایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں کی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کو تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کرنے والی کمیٹیاں برقرار رہیں گی اور مجھے امید ہے کہ یہ کمیٹیاں ایک بار پھر سے مذاکرات پر آمادہ ہو جائیں گی۔ ایاز صادق نے باور کرایا کہ وہ مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں اور ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے، ہم آئین و قانون کے مطابق ریاست سے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ 2 سال جیل میں نہ رہتے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب جو کوشش کر رہے ہیں اس پر میری رائے ہے کہ یہ معاملہ عوامی بحث کا حصہ نہ بنے، وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں وہ جو کریں گے پارٹی کی ڈومین میں رہ کرکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے، ہم آئین و قانون کے مطابق ریاست سے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ 2 سال جیل میں نہ رہتے۔
راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں میں بھی بانی پی ٹی آئی کو آفرز ہوئی ہیں، ہمارے راستے کھلے ہوئے ہیں، ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں، ہم نے کبھی مذاکرات کیلئے دروزے بند نہیں کیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں، مختلف رائے ضرور ہیں، مولانافضل الرحمان کی حمایت سے متعلق 15 تاریخ کا وقت ہے، مولانا فضل الرحمان ساتھ نہ ہوئے تب بھی ہماری تحریک شروع ہو جائے گی۔