پی ٹی آئی نے 90 ہزار دہشتگرد آباد کئے، خیبر پی کے کا امن تباہ ہوا: ایمل ولی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں امن دشمنوں کو لایا گیا جنہوں نے صوبے کا امن تباہ کیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے نوے ہزار دہشتگردوں کو آباد کیا، صوبے میں حکومت کی رٹ نہیں نیشنل ایکشن پلان کے بعد غلطیاں ہوئیں، باچا خان اور ولی خان کی برسی پر جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پچاس فیصد سے زائد پختون بے گھر ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا بڑااعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا، صوبے میں رمضان پیکج کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلی ہائوس پشاور سے کی جائیگی۔