اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا تھا۔ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود رشید، سرفراز چیمہ کا نام لیا۔ ان کے نام لے کر بولا کہ ان کو رہا ہونا چاہیے اور یہ ان کی ڈیمانڈز کے اندر بھی کہیں نہ کہیں شامل ہے۔ انہوں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ وزیراعظم کو کوئی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ان کو رہا کر دیں لیکن وہ یہی کہتے تھے کہ سہولت دیں، عدالتی عمل کے ذریعے یا پھر کسی بھی طریقے سے ممکن ہو۔ دونوں کمیٹیاں سپیکر قومی اسمبلی نے نہیں بنائیں، حکومتی کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان نے بنائی، وہ ایک سہولت کار کا کردار ضرور ادا کر رہے ہیں۔ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے مسلم لیگ  ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آئین میں 26 ویں ترمیم ہو سکتی ہے تو پیکا ایکٹ بھی کوئی آسمانی صحیفہ نہیں۔ پیکا ترمیمی بل کی درستی کیلئے ترمیم کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم سے اس حوالے سے بات کی ہے درست کرنے کی کوشش کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشور دیدیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشور دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کی مذاکرات والی ٹرین تو چھوٹ چکی، اب اسے وزیراعظم کی تازہ پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

"جیو نیوز " کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا  کہ لانگ مارچ اور دھرنے پی ٹی آئی کو پہلے کسی منزل تک لے کرگئے اور نہ آئندہ لے کر جائيں گے، ہر مسئلے کا حل سنجیدہ مذاکرات ہی ہیں۔

جرمن انتخابات۔۔جرمنی نئی منزلوں کی تلاش میں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے مذاکرات میں لیڈرشپ کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا تھا، عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے: عرفان صدیقی
  • عمران خان کی رہائی ،عرفان صدیقی نے بڑے راز سےپردہ اٹھادیا
  • صحافیوں کو اعتماد میں نہ لینا کوتاہی، متنازع پیکا ایکٹ میں ترامیم کی جا سکتی ہیں، عرفان صدیقی
  • صحافیوں کو اعتماد میں نہ لینا کوتاہی، متنازع ’پیکا ایکٹ‘ میں ترامیم کی جا سکتی ہیں، عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی کا واحد مطالبہ عمران کی رہائی تھا، مذاکرات ختم ہو گئے: عرفان صدیقی 
  • مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی، عرفان صدیقی
  • سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشور دیدیا
  • مذاکرات کی دوسری نشست میں پی ٹی آئی نے عمران خان‘ شاہ محمودقریشی کی رہائی کا مطالبہ کیا. عرفان صدیقی کا دعوی