صدر زرداری کی شہید میجر حمزہ اسرار کے گاؤں آمد، فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد + کلر سیداں(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) صدر آصف زرداری میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کے ورثاء کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور میجر حمزہ اسرار شہید کو وطن کے لئے خدمات اور عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر آصف زرداری نے شہید اور اُن کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔ صدر مملکت میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میجر حمزہ اسرار شہید
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب ہوگئے۔
پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 4 سال کے لیے پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج (12 اپریل 2025 کو) سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق مرکزی عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے، جبکہ ندیم افضل چن سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔
اس کے علاوہ آمنہ پراچہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری مالیات منتخب ہوئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انٹرا پارٹی انتخابات بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین منتخب وی نیوز