اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ کا نیا جنگی بحریہ جہاز پی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز کی کراچجی بندرگاہ آمد پر استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ایئر ایڈمرل عبدالمنیب مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایف یمامہ کا استقبال کیا۔ پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر2024 ء میں کمشن کیا گیا۔ پی این ایس یمامہ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، اینٹی شپ اور اینٹی ائیر وار فیئر کی خصوصیات سے لیس ہے۔ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ طویل عرصے تک سمندر میں آپریشنز کی ھبرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پی این ایس یمامہ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور میری ٹائم سکیورٹی پٹرول اقدام کو ترقی ملے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی این ایس یمامہ

پڑھیں:

بحریہ ٹائون کا سندھ حکومت سے براہ راست کوئی تعلق نہیں،مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں دو قیادتیں چل رہی ہیں، ایک صرف باتیں اور پریس کانفرنس کرتی ہے اور دوسری ہماری قیادت ہے جو کام کرکے وعدوں کو وفا کرتی ہے، کراچی کی ترقی کا سفر بلاول بھٹو کے تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،ہمارا وعدہ ہماری نیت،پیپلز پارٹی کی پوری قیادت عوام کے سامنے ہے، ہمارا منشور تھا عوام کی خدمت کریں گے، کراچی بشمول لیاری کے احساس محرومی کو جلد ختم کریں گے، کے ایم سی نے تمام اداروں کو روڈ کٹنگ کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے تاکہ فنڈز کا صحیح استعمال یقینی بنایاجاسکے،بحریہ ٹاؤن کا سندھ حکومت کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں،عدالت کے فیصلے کے تحت اس کی رقم سپریم کورٹ کو ادا کی جارہی ہے،غیر قانونی تعمیرات اور چائنا کٹنگ کی سرپرستی کبھی نہیں کریں گے، لیاری پیپلز پارٹی کی آن اور شان ہے،یہ بات انہوں نے لیاری کے علاقے سنگھولین میں بکرا پیڑی پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کاافتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت، سٹی کونسل کے اراکین بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ کل کیماڑی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا آج لیاری میں کررہے ہیں،لیاری کی عوام کا سیوریج کا دیرینہ مسئلہ پیپلز پارٹی نے حل کیا ہے،بکرا پیڑی کے پمپنگ اسٹیشن پر نئی مشینری لائے ہیں،لیاری کے عوام سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کے تھری کی لائن ڈالنے کا وعدہ کیا تھا، اب اس ایلیویٹڈ لائن کے انفراسٹرکچر کو ڈالنے کا کام شروع ہوچکا ہے، کے تھری کی لائن کے حوالے سے بلاول بھٹو نے جو وعدہ کیا تھا اس کو جلد مکمل کریں گے، انہوں نے کہاکہ روڈکٹنگ کی مد میں لیاری ٹاؤن کے پاس سوا ارب آئے ہیں، اس فنڈ کو جلد یہاں پر سڑکوں کی تعمیر پر لگایا جائے گا،لیاری کے پانی کی چوری کو روکیں گے،کراچی میں اضافی پانی کی فراہمی کے لئے حب ڈیم سے نئی کنال ڈالنے کا کام بھی چل رہا ہے، اگست تک شہر میں مزید 40ملین گیلن یومیہ پانی لایاجاسکے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی‘ بحریہ ٹاؤن میں غیر قانونی الاٹمنٹس کیس‘ احتساب عدالت میں دائر
  • بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر
  • پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی کراچی آمد، پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام
  • جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس ’پی این ایس یمامہ‘ کی پاک بحریہ میں شمولیت
  • پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی کراچی آمد
  • بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر
  • نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا
  • ‎نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا
  • بحریہ ٹائون کا سندھ حکومت سے براہ راست کوئی تعلق نہیں،مرتضیٰ وہاب