محراب پور: ایک ہی خاندان کے ٹریفک حادثے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجارہاہے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
محراب پور: ایک ہی خاندان کے ٹریفک حادثے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجارہاہے.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پشاور میں رکشوں کے لئے اوقات کار اور مخصوص رنگ مقرر
پشاور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے رکشہ چلانے کے اوقات کار اور مخصوص رنگ متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کی سڑکوں پر 80 ہزار سے زائد رکشے مقررہ اوقات کار کے تحت چلائے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 16,371 رجسٹرڈ رکشوں کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت دی جائے گی اور ان رکشوں کو سبز رنگ دیا جائے گا۔
30 ہزار غیر رجسٹرڈ رکشوں کو سرخ رنگ دیا جائے گا اور انہیں صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح زرد رنگ والے مزید 30 ہزار غیر رجسٹرڈ رکشے دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک چل سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ رکشوں کو مخصوص اوقات کار میں چلانے کے اقدام سے ٹریفک کے مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کی تجاویز پر صوبائی حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اس منصوبے کی منظوری دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ شہر کی سڑکوں پر نظم و ضبط بھی قائم ہوگا۔