کراچی (اسٹاف رپورٹر) شادی و دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عاید کردی گئی ہے، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ضلع وسطی کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے عناصر چاہے کتنا ہی بااثر ہو اس کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

باپ کے سامنے معمولی جھگڑے پر بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور  ملزم گرفتار

لاہور:

معمولی جھگڑے کی وجہ سے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام پورہ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے باپ کی آنکھوں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور قاتل گرفتار کرلیا۔ روپوش اشتہاری نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازع پر اپنے ہم نام شہری کو قتل کردیا تھا۔

ملزمان کے خلاف گجر پورہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔

مفرور اشتہاری صدام کو پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے  حوالے کردیا۔ ایس پی سٹی نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جڑانوالہمیں چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد
  • مریم نواز کی جعلی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والا کے پی سے گرفتار
  • مریم نواز کی اے آئی تصاویر  شیئر کرنے والا ملزم  خیبر پختونخوا سے گرفتار
  • مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والا ملزم خیبر پختونخوا سے گرفتار
  • نوکری کا جھانسا دے کر خاتون کو لاہور بلا کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص فائرنگ سے ہلاک
  • سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا عراقی شہری فائرنگ سے ہلاک
  • باپ کے سامنے معمولی جھگڑے پر بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور  ملزم گرفتار