لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ پر 3ہفتے بعد قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاس اینجلس کی تاریخی آگ کی تباہ کاریاں‘ شہر کھنڈر بن گیا ہے
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ پر 3ہفتے بعد قابو پالیا گیا ۔ اس دوران تقریباً 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ لاس اینجلس میں پیلیسیڈس اور ایٹن کی آگ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن تھی، جس نے 150 مربع کلومیٹر سے زیادہ اور 10ہزار سے زائد گھروں کو جلا دیا۔ آتش زدگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ سیکڑوں ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ آگ 7 جنوری کو لگی تھیں اور ان کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
وہاڑی کے قریب چھوٹاطیارہ گر کر تبا، پائلٹ محفوظ
وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہے۔ چھوٹا طیارہ وہاڑی کے علاقے رتہ ٹبہ کے قریب گر کر تباہ ہوا تاہم واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس حکام کا بتانا ہےکہ دونوں پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعےطیار سے بحفاظت اتر گئے تھے۔پولیس کے مطابق طیارے کے گرنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔