بھارت: ہریانہ میں دھند کے باعث کار نہر میں جا گری‘ 10افراد لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بھارتی ریاست ہریانہ میں نہر میں گرنے والی گاڑی کے صرف ٹائر دکھائی دے رہے ہیں
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے فتح آباد میں شدید دھند کے باعث گاڑی نہر میں گر گئی، جس میں 12 افراد سوار تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کار بھاکڑا نہر میں گرنے سے 10افراد لاپتا ہو گئے ۔ امدادی کارروائیاں رات گئے تک جاری رہیں ۔ ایک 10 سالہ لڑکے کو بچالیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔ گاڑی میں سوار افراد پنجاب میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔سردار والا گاؤں کے قریب پل عبور کرنے کے دوران شدید دھند کے باعث ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ کاشف کی بازیابی کیلئے متعدد خطوط لکھے ہیں، لیکن کاشف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جبکہ ایئرپورٹ پولیس کاشف کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مسنگ پرسنز کا کیس سننے کے اختیارات آئینی بینچ کے پاس ہیں، یہ کیس آئینی بینچ کو ارسال کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست آئینی بینچ کو بھیج دی۔