کراچی(سماجی رپورٹر)متحدہ علماء محاذ ہاکستان کے زیر اہتمام ، 16 واں یومِ تاسیس کے موقع پر مقامی ہال میں شہدائے مقاومت سیمینار کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف کاتب فکر جید علماء مشایخ، سیاسی زعماء ڈاکٹرز، وکلاء ، تاجر، اقلیتی رہنماوں سمیت دیگر اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی بانی صدر متحدہ علماء محاذ ہاکستان علامہ مرزا یوسف حسین ، مرکزی چیئرمین متحدہ علماء محاذ مولانہ عبدالخالق سلفی ، سیکریٹری جنرل متحدہ علماء محاز مولانہ محمد امین انصاری سمیت دیگر مختلف کاتب فکر رہنماوں نے مظلوم فلسطین مسمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور شہداوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مولانہ محمد امین انصاری نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر 15 سے 16 ماہ تک بربریت اور جارحیت جاری رکھی تاہم کامیاب نہ ہوسکا اور اب امن معاہد کے تحت جنگ بندی ہوئی ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس موقع پر انٹرنیشنل لائرز فورم کے چیئرمین ناصر احمد ایڈووکیٹ نے سمینار میں شریک تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کیا اور شہداء کو سلام پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ مولانا محمد امین انصاری 16 سالہ یومِ تاسیس منارہے ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں پہلا متحدہ محاذ دیکھ رہا ہوں آج تک جتنے بھی علماء محاز بنائے گئے تاہم چند سالوں میں فنا ہوگئے۔ انہوں نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مطالبہ کیا کہ مولانا محمد امین انصاری کی طویل خدمات کو سراہتے ہوئے ستارہ امتیاز سے نوازا جائے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ17 واں یومِ تاسیس خالق دینا ہال میں منایا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ عزہ کی جنگ بندی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ مسئلہ فلسطین ختم ہوگیا بلکہ یہ اسرائیل کے وجود باقی رہنے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر مولانا حافظ جبران جتھاری، مولانا نسیم پرویز، مولانا خالد بھٹی، علامہ مرتضی رحمانی، مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ سجاست رضوی ،پاسٹر نمل کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے بھی مظلوم فلسطین مسمان بھایوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور شہیدا فلسطین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متحدہ علماء محاذ

پڑھیں:

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے ہیں

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا پاکستان سے الحاق ناگزیر
  • پاک بنگلا دیش پائیدار تعلقات ناگزیرہے‘ اسلام آباد میں سیمینار
  • امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے ہیں
  • ایف پی سی سی آئی ، یو اے ای بزنس کونسل کے اجلاس کا انعقاد
  • حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے، جس روز حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی، مولانا فضل الرحمان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال 
  • سقوط ڈھاکہ کے بعد ایک کوئی سقوط نہیں ہوگا؛ سیکرٹری جماعت اسلامی
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات مزید 2 ایئرلائنز کی پروازیں شروع کرنے پر متفق
  • انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار پر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد