حیدرآباد: ایک کاریگر کارخانے میں مکھانے بنانے میں مصروف ہے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
حیدرآباد: ایک کاریگر کارخانے میں مکھانے بنانے میں مصروف ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیس بک میں بڑی تبدیلیاں متوقع، مارک زکربرگ کا اعلان
کیلیفورنیا : میٹا کے CEO مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک میں جلد ہی بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ اس پلیٹ فارم کو دوبارہ ماضی جیسا بہترین بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے، اور اب اسے مزید بااثر اور ثقافتی طور پر اہم بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
زکربرگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ آئندہ ایک سال کے دوران فیس بک کو مکمل طور پر بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا، اور اس مقصد کے لیے مختصر مدت کے کاروباری نتائج کو نظرانداز بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیس بک میں نئے فیچرز کی کمی نہیں کی جائے گی، بلکہ ویڈیوز دیکھنے کے وقت میں اضافہ ہوا ہے اور انسٹاگرام و فیس بک میں ریلز کے مشاہدے کی شرح میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔
یہ تبدیلیاں فیس بک کو صارفین کے لیے زیادہ دلچسپ اور پرجوش بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ وہ دوبارہ اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں جسے وہ ماضی میں پسند کرتے تھے۔