Jasarat News:
2025-02-02@01:54:46 GMT

پی ٹی آئی کا اجلاس، 8فروری کو یوم سیاہ منایاجائے گا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف حیدرآباد کا اجلاس قائم مقام صدر اور چیئرمین شاہ لطیف آباد ٹائون اسامہ حفیظ خان کی زیر صدارت انصاف ہائوس لطیف آباد میں منعقد ہو اجس میں جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ شفیع محمد پیرزادہ اور پی ٹی آئی حیدرآباد کے اراکین سمیت، ٹائون کے ذمہ داران ، یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری فہد خان، وومن ونگ کی صدر افروز شورو ، سبین خان، ایچ ایم سی اپوزیشن لیڈر اور نائب صدر نظیر خان، پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری مومن خان سمیت ایچ ایم سی اراکین اور پارٹی کے دیگراراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت کے مطابق 8فروری کو حیدرآباد کے غیور اور باشعور عوام کے ہمراہ یوم سیاہ منایا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی خصوصی ہدایت پر حیدرآباد میں 21فروری کو ہونے والے ورکرز کنونشن کے کامیاب انعقاد کے لیے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیاکہ بہت جلد شہر بھر میں پی ٹی آئی حیدرآباد کی جانب سے سیاست کیلئے سازگار ماحول ترتیب دیا جائے گا اور8فروری یوم سیاہ کے طور مناتے ہوئے پی ٹی آئی حیدرآبادکے عوام کے ساتھ پر امن احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری،پی ایف یو جے کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری،پی ایف یو جے کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے کل ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پریس کلبوں اور یونین کے دفاتر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن میں تھی تو انھیں صحافیوں کی آزادی اچھی لگتی ہے، ماضی کی حکومتوں میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔
صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہمیں بہت امیدیں تھیں کیونکہ واحد بلاول بھٹو نے ماضی میں بھی صحافی کی آزادی کیلئے پارلیمنٹ میں بات کی۔انھوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے نتیجے میں پہلے پکڑدھکڑ کی جائیگی پھر سزا دی جائے گی ، پیکاترمیمی ایکٹ کے خلاف پریس فریڈم موومنٹ کا اعلان کردیا ہے، ایکٹ کیخلاف پی ایف یوجے کا صرف احتجاج نہیں بلکہ موومنٹ ہے۔
پی ایف یو جے صدر کا مزید کہنا تھا کہ آزادی صحافت کی تحریک کاآغاز ہوچکا اب اس کا اختتام پورے پاکستان سے لوگوں کے آنے کے بعد ہوگا،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دیا جائے گا ، جو پیکا ایکٹ کے خاتمے تک جاری رہے گا۔افضل بٹ نے بتایا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف عدالت بھی جارہے ہیں، جس پر قانونی ماہرین کام کررہے ہیں اور مختلف شقوں کا جائزہ لیاجارہاہے، ایکٹ پر فوری عملدرآمد کاامکان نہیں کیونکہ ابھی اتھارٹی رولز بننے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس اسپیڈ سے حکومت نے قانون منظورکرایا ہوسکتاہے ان کی تیاری بھی مکمل ہو، ایکٹ پر عملدرآمد کی رفتار چند روز میں واضح ہوجائے گی اور ایکٹ سے متاثرہ صحافیوں کو قانونی اور انسانی بنیاد پر بھی تعاون فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پریٹ آباد کی رہائشی خاتون انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئی
  • چیف جسٹس سے وزیرقانون، اٹارنی جنرل کی ملاقات، جوڈیشل کمشن اجلاس پر تبادلہ خیال، ذرائع
  • حیدرآباد،ایپکا کے تحت اجلاس،فوتی کوٹے کی بحالی پر غور
  • پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • پی ایف یو جے کی کال پر متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا
  • چیف جسٹس سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات، جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس پر تبادلہ خیال
  • متنازع پیکاایکٹ منظوری: پی آراے کا ہر سال 29 جنوری کویوم سیاہ منانے کا اعلان
  • صحافتی تنظیموں کا متنازع پیکا قانون کیخلاف آج ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری،پی ایف یو جے کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان