پنگریو کا لاپتا نوجوان بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بدین (نمائندہ جسارت )ضلع بدین کے نواحی شہر پنگریو کے گاؤں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کے لاپتہ نوجوان کو بھارتی فورسز نے سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گاؤں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کا رہائشی نوجوان تھانور عرف خاور کولہی جو کہ دس روز قبل ننگر پارکر کے گاؤں سندھی وڈومیں اپنے سسرال سے ملنے گیا تھا،اوروہاں سے واپس اپنے گائوں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کے لیے نکلامگروہ گھرنہیں پہنچاجس کی گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیاپرچلائی گئی تاہم گزشتہ روز اس کے رشتہ داروں کو اطلاع ملی کہ نوجوان تھانور عرف خاور کولہی کو بھارتی فورسز نے ننگر پارکر کے گاؤں سندھی وڈیو سے سرحد پار کرتے ہوئے گرفتارکرلیاہے اس حوالے سے ان کے بھائی رمیش کولہی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس کابھائی تھانور ننگر پارکر سے واپس گھرآنے کے لیے روانہ ہواتھا جسے بھارتی فورسز نے بارڈرکراس کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیاہے رمیش کولہی نے بتایاکہ اس کے بھائی کاذہنی توازن بھی درست نہیں اورہوسکتاہے کہ وہ غلطی سے بارڈرکراس کرگیا ہورمیش نے بتایاکہ بھائی کی بھارتی فورسزکے ہاتھوں گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعدخاندان کے تمام افرادشدیدپریشانی کاشکارہیں رمیش کولہی نے آرمی چیف، وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بھائی کی بازیابی میں مدد کی جائے اورہمیں پریشانی سے بچایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی فورسز
پڑھیں:
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی جیولوجیکل سروسے (یو ایس جی سی) کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 تھی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔