حیسکو حکام ریکوری میں ناکام ، لوڈشیڈنگ طویل کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سب ڈویژن حیسکو ریکوری کرنے میں ناکام ، پنجرا پول کے مختلف علاقوں میں مہینے کے آخری دنوں میں کئی روز تک بجلی بند کردینا معمول بنالیا ،بجلی نہ ہونے پر صارفین کو پریشانی کا سامنا ،کنڈا عناصر کے گھر روشن اور بل ادا کرنے والوں کے گھروں میں تاریکی کا راج ہے۔ادبی سماجی ،ثقافتی تنظیم قلمکار اکیڈمی کے رہنما ،افسانہ نگار پروفیسر خلیل جبار نے اپنے بیان میں کہا کہ پھلیلی سب ڈویژن حیسکوکو ریکوری کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،اس لیے حیسکو نے کئی ماہ سے یہ سلسلہ شروع کردیا ہے کہ مہینے کے آخر میں ٹرانسفارمر سے لنک ہٹا کر پنجرا پول کے مختلف علاقوں کی بجلی بند کردی جاتی ہے ،جس سے علاقوں میں تاریکی کا راج ہوجاتا ہے جبکہ کنڈا عناصر نے دور ،دور سے تاریں کھینچ کر اپنے گھروں کو روشن رکھا ہوا اورجو باقاعدگی سے بل ادا کررہے ہیں وہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے حیسکو چیف سے اپیل کی کہ فوری طور پھلیلی سب ڈویژن حیسکو کے اس اقدام کا نوٹس لیں اور سب ڈویژن پھلیلی کو ہدایت کی جائے کہ وہ اس غیر قانونی اقدام سے باز رہے اور جو لوگ بل ادا نہیں کررہے ہیںیا کنڈے سے بجلی استعمال کررہے ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سب ڈویژن
پڑھیں:
ایف بی آر نے فیس لیس سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی، درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل
ایف بی آر نے فیس لیس سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی، درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
ا سلام آباد(سب نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، ایف بی آر نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل کر دیے ہیں جبکہ تین افراد گرفتار اور ایک اپریزنگ افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ یہ سسٹم معیاری اور تیز اسسمنٹ کے لئے حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا۔ چونکہ ایسی کوشش کی توقع تھی اس لئے ایف بی آر نے کراچی کسٹمز کی ٹیم کو مسلسل کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جو لو گ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کراچی کسٹمز نے اس غیر قانونی سرگرمی میں شامل 45 ایجنٹس کے کسٹمز لائسنس معطل کر دیے ہیں اور ان کے خلاف کسٹمز ایجنٹس رولز کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہیر پھیر کی اس کوشش میں ملی بھگت کے مرتکب ایک اپریزنگ افسر کو ایف بی آر نے گزشتہ روز معطل کرکے اس کے خلاف افیشینسی اور ڈسپلن رولز کے تحت باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث ایجنٹس، اپریزنگ افسر اور دیگر پرائیویٹ افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کسٹمز کلیئرنس کا کام موثر طریقے سے کر رہا ہے جس کی وجہ سے کسٹمز کلیئرنس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی ہے۔ اس سسٹم کو کسٹمز کلیئرنس کے میدان میں اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم پاکستان نے تقریبا دو ہفتے قبل اس سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔