Jasarat News:
2025-02-02@02:01:41 GMT

کھڈرو: ٹریفک حادثے میں 65سالہ شخص ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

کھڈرو(نمائندہ جسارت) کھڈرو کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے 56 سالہ شخص جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ نواب شاہ روڈ دیھ 25 جمڑاؤ کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار 56 سالہ در محمد سنجرانی اور ان کے14 سالہ بیٹے شدید زخمی ہوگئے جنہیں نازک حالت میں نواب شاہ اسپتال لے جایا گیا جہاں در محمد سنجرانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے زخمی بیٹے رضا محمد کوحیدر آباد منتقل کردیاگیا ہے، در محمد سنجرانی کوپہلے ہی ٹانگ میںفریکچر تھا پٹی کرانے کیلئے دیھ 22 جمڑاؤ کنبھار کے پاس لے کر گئے تھے واپسی میں یہ حادثہ پیش آگیا ۔مرحوم 4 بیٹیاں 2 بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑ کر گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب: موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک مقرر

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی اسپیڈ مقرر کردی۔

پنجاب کابینہ نے موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد محکمۂ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی، اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • محراب پور: حادثے کی شکار موٹر سائیکل اورکار
  • پولیس مقابلوں اور چھاپوں کے دوران 16 ملزمان گرفتار
  • کراچی: ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا، شیر خوار بچہ جاں بحق
  • پنجاب میں موٹرسائیکل کی حدرفتار60کلو میٹرفی گھنٹہ مقرر
  • نائیجیریا: مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک
  • بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری۔
  • پنجاب: موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک مقرر
  • سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • کراچی میں ٹرک نے کار اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا، نوجوان جاں بحق