Jasarat News:
2025-02-02@02:01:58 GMT

پولیس مقابلوں اور چھاپوں کے دوران 16 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں اور چھاپوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل ، موٹر سائیکل کے پارٹس، منشیات اور مسروقہ سامان برآمدہو ا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدو د ایف بی ایریا بلاک 10عائشہ منزل فلائی اوور کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 2 ڈاکو فیہم ولد افضل اور امیر محمد ولد خان محمد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جن سے 2 نائن ایم ایم پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور125 موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں، گلزار ہجری سیکٹر 12 ڈی لیاری ندی کے قریب پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محراب پور: حادثے کی شکار موٹر سائیکل اورکار

محراب پور: حادثے کی شکار موٹر سائیکل اورکار

متعلقہ مضامین

  • محراب پور: حادثے کی شکار موٹر سائیکل اورکار
  • کراچی: ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا، شیر خوار بچہ جاں بحق
  • جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
  • شہدادپور: چھینی گئی بکریاں ڈاٹسن سمیت برآمد، 3 ملزمان گرفتار
  • محرابپور،بے امنی عروج پر، سیپکو ملازم رہزنوں کے نشانے پر
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قومی شاہراہ پر گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی 36 کلو چرس برآمد
  • پنجاب پولیس کا موٹر سائیکل پر سوار بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل
  • گاڑی کی ڈگی لاش  ملنے کا معما حل، قریبی دوست ہی قاتل نکلے