Jasarat News:
2025-04-16@18:43:51 GMT

عدالت نے بچی سے زیادتی کےملزم کا جسمانی ریمانڈ دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے 10 سالہ کمسن لڑکی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں ملزم کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کو تحویل میں دے دیا۔ پولیس نے 3 ماہ سے مفرور ملزم عدنان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ مدعی کے وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم بچی کا رشتہ دار ہے۔ متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 3 پولیس والوں سے کال کروائی کہ مقدمہ درج نہ کرایا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے کیا سزا دی؟

راولپنڈی:

12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سوتیلی بیٹی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے سوتیلے باپ خلیل احمد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

12 سالہ طالبہ بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کا مقدمہ اس کی والدہ نازیہ نے درج کرایا تھا، جس پر عدالت نے سزا سنائی، جس کے بعد مجرم سوتیلے باپ چوہدری خلیل ولد چوہدری لعل دین کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ روات پولیس نے 15 اپریل 2024ء  کو سوتیلی بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کا مقدمہ درج کیا،بعد ازاں میڈیکل بورڈ،فرانزک رپورٹ سے زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • راولپنڈی: 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار
  • لاپتا 4افغان بھائی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیابی کیلیے پولیس کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا
  • عورت ہے، اسکا جسمانی ریمانڈ  کیوں درکار ہے؟ صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں چیف جسٹس کا استفسار
  • عورت ہے، اسکا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہے؟ صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں چیف جسٹس کا استفسار
  • 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے کیا سزا دی؟
  • ارمغان منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی پیش رفت رپورٹ جمع، مزید ریمانڈ مانگ لیا
  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • 9 مئی کے مقدمات، جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری