طالبات کی رقم لے کر فرار کالج سپرنٹنڈنٹ نے زہر پی لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس کے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہونے و الے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق پولیس نے کالج سپرنٹنڈنٹ نفیس کی گرفتاری کیلیے گھر پر چھاپا مارا تو ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ملزم کے معدے کو صاف کردیا گیا اور اب حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج کے بعد ملزم سے رقم کی برآمدگی کیلیے تفتیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اوکاڑہ: 13سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی
—فائل فوٹواوکاڑہ میں گویائی اور سماعت سے محروم 13سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔
بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔