بھارتی پورٹ پر شپمنٹ ضبط: شپنگ اور فریٹ سروس کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ پاکستانی کمپنی کا کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کیے جانے کا معاملہ کوسموس انجینئرنگ نے شپنگ کمپنی اور فریٹ سروس کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار کیو کیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ کا موقف ہے کہ چین سے درآمد کمرشل کنسائنمنٹ شپنگ کمپنی کی نااہلی کے باعث ممبئی پورٹ پر بھارتی حکام نے ضبط کیا، بھارتی حکام نے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام میں استعمال کا الزام عاید کرتے ہوئے کنسائنمنٹ ضبط کی، وزارت خارجہ نے بھی وضاحت جاری کی کہ درآمد کی گئی مشینری کمرشل استعمال کیلیے ہے۔، شپنگ کمپنی نے بھارتی حکام کے ساتھ ملی بھگت کرکے کنسائنمنٹ ضبط کروایا، شپنگ کمپنی اور فریٹ کمپنی نے مدعی کی شہرت کو عالمی سطح پر نقصان پہنچایا، فریقین کو 20 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زاید بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا‘ ہالینڈ کا پاکستان سے سائبر کرائم نیٹ ورک ختم کرنیکا دعویٰ
واشنگٹن(آن لائن)امریکا اور ہالینڈ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بڑے عالمی کریک ڈاؤن میں پاکستان میں موجود ایک سائبر کرائم نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا ہے، نیٹ ورک پر دنیا بھر میں جرائم پیشہ افراد کو ہیکنگ ٹولز اور فراڈ کو ممکن بنانے والی خدمات فروخت کرنے کا الزام ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے اس نیٹ ورک کو ’ہارٹ سینڈر‘ کا نام دیا
جس کا سربراہ مبینہ طور پر صائم رضا تھا۔امریکی محکمہ انصاف نے صائم رضا سے متعلق یا اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، صرف اتنا بتایا کہ یہ نیٹ ورک ایک دہائی سے زیادہ عرصے آن لائن فعال تھا، اس پرجعل سازی، اور بڑے پیمانے پر مالی فراڈ کی سہولت فراہم کی گئی۔آپریشن ’ہارٹ بلاکر‘ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیٹ ورک کے زیر استعمال 39 ڈومین اور متعلقہ سرورز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا، محکمہ انصاف نے تخمینہ لگایا کہ ان پلیٹ فارمز نے صرف امریکا میں 30 لاکھ ڈالرز سے زیادہ مالی نقصان پہنچایا۔امریکی اٹارنی کا کہنا تھا کہ یہ فراڈ میں ملوث ملزمان کاروباری اداروں ہی نہیں بلکہ افراد کو بھی نشانہ بناتے رہے۔