عمران نے اپوزیشن کو نیشنل ایجنڈے پر آنے کی دعوت دی‘ فیصل چو د ھری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل
کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہفتے کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جلدی ختم کی گئی، عدالت کے اندر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، ہم اس کے خلاف اے ٹی سی عدالت میں جائیںگے اس پر عدالت سے بات کریں گے۔ کمرا عدالت میں بھگدڑ مچی‘ اچانک پولیس اہلکار باہر بھاگے، نادیدہ قوتوں نے ساری سماعت کو سبوتاژ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے کے خلاف آرٹیکل6 لگنا چاہیے، قاضی فائز عیسیٰ نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سو لوگوں کی ضمانت ہوئی لیکن کل انہیں دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا، ملک میں آئین معطل ہے۔وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ملک کی خاطر مذاکرات میں بیٹھے، حکومت بچی کھچی آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہے، بانی نے کہا آج آزادی اظہار رائے کو دہشت گردی بنا دیا گیا ہے‘ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، کورٹ پیکنگ نہیں ہونی چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں کی مظلومیت پوری دنیا پر عیاں ہے، یورپی ممالک فریڈم آف اسپیچ کی بات کرتے ہیں، جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے، امریکا کی جانب سے یورپی یونیورسٹیز میں فلسطین کے حق میں احتجاج پر پابندی سامراجیت ہے۔
ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں نے طوفان الاقصیٰ میں آزادی کی راہ میں شہادتیں دی ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قونصلیٹ پاکستان میں تباہی کا باعث ہے، ملک کے خلاف تمام سازشیں امریکی قونصلیٹ سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے اسکول و یونیورسٹی میں فلسطین مخالف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔