سویڈن (مانیڑنگ ڈیسک)سویڈن کے پراسیکیوٹر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون الوان مومیکا کے قتل کی تحقیقات میں گرفتار کیے گئے 5 افراد کو رہا
کرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے فی الحال ٹھوس شواہد موجود نہیں اس لیے انہیں زیرحراست رکھنے کا کوئی جواز نہیں تاہم مشتبہ افراد کو مکمل طور پر شک سے بری نہیں کیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ پانچوں افراد بھی زیر تفتیش رہیں گے۔ 38 سالہ ملعون عراقی پناہ گزین الوان مومیکا کو2 روز قبل گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ سویڈن کے وزیراعظم نے ملعون کی ہلاکت پر کہا تھا کہ اس کی ہلاکت کسی غیرملکی طاقت سے جڑے ہونے کا امکان ہے۔ ملعون عراقی پناہ گزین عوامی مقامات پر متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف زیرسماعت مقدمے کا فیصلہ اس کے قتل کے چند گھنٹے بعد سنایا جانا تھا۔ ملعون مومیکا کی مذموم اشتعال انگیزی پر مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور پوری دنیا میں اس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ 2023 میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے خبردار کیا تھا کہ جو لوگ بھی قرآن پاک کو جلانے کے اشتعال انگیز جرم میں ملوث ہیں انہیں اس کے بدلے میں سزا بھگتنا ہو گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قرا ن پاک کے قتل

پڑھیں:

جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم بی سیکشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار،تھانہ Bسیکشن ایس ایچ او انسپکٹر طاہر حسین مغل کی سب انسپکٹر انجم ابرار مغل و دیگر اسٹاف کے ساتھ کارروائی، دوران گشت خفیہ انفارمیشن پر لطیف آباد نمبر 10 افضال گرانڈ کے قریب کارروائی، جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت سلمان علی شاہ کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم کے قبضے سے 92 جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کم قیمت میں لوگوں کو جعلی امریکی ڈالر فروخت کرتا تھا،ملزم کی گرفتاری خفیہ انفارمیشن پر عمل میں لائی گئی ،گرفتار ملزم محکمہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کو ایک مقدمہ میں روپوش و مطلوب ہے ،گرفتار ملزم سے اس کاروبار سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے، ملزم کے خلاف تھانہ بی سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون کا قتل؛ 5 گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم
  • جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
  • مریم نواز کی اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنیوالا ملزم مردان سے گرفتار
  • مریم نواز کی اے آئی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کرنیوالا ملزم مردان سے گرفتار
  • سوئیڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد(متعدد افراد زیر حراست)
  • بیکری مالک سے بھتہ طلب کرنیوالا گینگ وار بھتہ خور گرفتار
  • قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون کا ٹک ٹاک لائیو اسٹیمرنگ کے دوران قتل ہوا؛ تفصیلات آگئیں
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار
  • سویڈن: قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو قتل کردیا گیا