اسلام (صباح نیوز)ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سید کوثر علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کوبھجوادیا گیا۔ کوثر علی کا مئوقف ہے
کہ میں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔میرے استعفیٰ دینے کی بنیادی وجہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے میرے ساتھ روارکھا گیا امتیازی سلوک ہے، بطورایڈیشنل جج پشاور ہائیکورٹ تقرر کے لیے اپنے کاغذات کے ساتھ تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفٰی ہونے کابیان حلفی نہیں لگایا تھا۔ نتیجتاً میں موجودہ حکومت کے ماتحت اپنی خدمات جاری نہیں رکھنا چاہتا، میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عمران خان اور آئی ایل ایف کے صدر قاضی محمد انور خان کاشکریہ اداکرتا ہوں، جنہوں نے مجھے موقع فراہم کیا تاکہ میں اپنے پیشہ وارانہ سفر کوآگ بڑھاسکوں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔

چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔
جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائےگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  • کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ، پنجاب پولیس کے سربراہ کے ماتحت ہوگا
  • کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • چیئر مین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا
  • چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • صدر زرداری کو اپنی ذہنی اور جسمانی حالت کی وجہ سے مستعفی ہونا چاہیئے ، بیرسٹر سیف
  • قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک