لاہور و گردونواح میں بھیشدید دھند کا راج، موٹرویز بند
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور( مانیٹر نگ ڈ یسک ) لاہور شہر و گردونواح میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں
ہیں،شہری موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں، دھند کی وجہ سے موٹر ویز سمیت بڑی شاہرا ہیں بند ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سوات اور گردونواح میں زلزلہ، 4.4 شدت ریکارڈ
صوبہ خیبرپختونخوا میں سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں 4.4 شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 185 کلو میٹر، جبکہ مرکز ہندوکش تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں