بالی ووڈ اداکارہ راشا تھاڈانی کا بڑا انکشاف، مجھے تھپڑ مارے جاتے تھے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بالی ووڈ میں نئی نئی قدم رکھنے والی اداکارہ راشا تھاڈانی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بچپن میں کئی بار تھپڑوں سے مارا گیا۔
اس سال کے آغاز میں بالی ووڈ میں کئی نئے چہروں نے قدم رکھا ہے، جن میں ماضی کی سپراسٹار روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے فلم ’آزاد‘ سے ڈیبیو کیا، جو کوئی خاص کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی، تاہم راشا کی اداکاری اور رقص نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔
پہلی فلم ریلیز ہونے کے بعد ایک انٹرویو میں راشا نے اپنی والدہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ بہترین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’وہ میری بہترین دوست ہیں اور بہت ہی ’کول‘ ماں ہیں۔‘‘
19 سالہ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’’جب میں بچی تھی تو کئی بار تھپڑ بھی پڑ جاتے تھے۔ میں بچپن میں اپنے ناخن کترتی تھی تو والدہ ان پر ٹیپ لگا دیتی تھیں تاکہ میں ایسا نہ کر سکوں۔‘‘
راشا تھاڈانی نے اپنی شرارتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بہت شیطان تھی، بہت زیادہ مستی کرتی تھی، ممی پاپا حیران ہو جاتے تھے۔ اگر روینہ کہتی تھیں کہ یہ نہیں کرنا تو میں کہتی تھی ’اوکے ماما‘، مگر ٹھیک ایک منٹ بعد وہی کام کرتی تھی۔‘‘
ان کے اس بے باک انکشاف نے مداحوں میں دلچسپی پیدا کر دی ہے اور ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی والدہ سے گہرا رشتہ رکھتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آخری رسومات کے پیسے نہیں، غریب بہنیں ایک ہفتہ ماں کی لاش کے ساتھ رہتی رہیں
بھارت کی ریاست تلنگانہ کے علاقے سکندرآباد میں 2 نوجوان بہنیں مالی مشکلات کے دوران آخری رسومات کے لیے رقم نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً ایک ہفتہ تک اپنی ماں کی لاش کو گھر میں رکھنے پر مجبور ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واراسی گوڈا کی رہنے والی خاتون گزشتہ ہفتے بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئی، اس کی بیٹیاں، 25 سالہ راولیکا، ایک ساڑھی کی دکان پر کام کرتی ہے اور دوسری بیٹی 22 سالہ اشویتا ایک ایونٹ پلانر ہے، وہ دونوں اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے اخرجات برداشت کرنے کے قابل نہیں تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ان کے والد نے 2020 میں تنازعات کے بعد خاندان کو چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد والد نے کی کوئی مالی مدد نہیں کی، پورے ہفتے کے دوران بہنیں الگ کمرے میں رہیں جب کہ انہوں نے اپنی والدہ کی لاش دوسرے کمرے میں رکھا۔
یہ افسوسناک صورتحال اس وقت سامنے آئی جب پڑوسیوں نے بدبو محسوس کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی، اس کے بعد حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کو معاملے کی رپورٹ ہونے سے قبل بہنوں نے اپنی والدہ کی آخری رسومات کے لیے ایک مقامی کثیر المقاصد ہال سے مدد طلب کی تھی، ہال انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا، اس کے بعد پولیس ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کی۔
رپورٹس کے مطابق یہ خاندان صرف 2 ماہ قبل اس علاقے میں منتقل ہوا، دونوں بہنوں نے اپنے ایک رشتہ دار سے مدد کے لیے رابطہ کیا لیکن انھوں نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔