کانگو میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں 700 افراد کی ہلاکت، سیکڑوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
گوما: جمہوریہ کانگو کے شمالی صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 700 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کے شمالی کیوو صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی میں اب تک 700 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
روانڈا کے حمایت یافتہ مسلح گروپ نے ملک کے مشرق کے سب سے بڑے شہر گوما پر قبضہ کر لیا ہے، اور رضاکاروں اور جدوجہد کرنے والی کانگولیس فوج کی جانب سے ان کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر جنوب کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ 700 افراد ہلاک اور2,800 افراد زخمی ہوئے ہیں جو عالمی ادارے صحت کی سہولیات میں زیرعلاج ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بھارتی فوج کا ڈرون جموں ایئر بیس پر گر کر تباہ
ذرائع کے مطابق ڈرون نے لینڈنگ کے دوران اپنا کنٹرول کھو دیا اور ایئر فورس ٹاور سے ٹکرا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون عسکریت پسندوں کے خلاف جاری بھارتی فورسز کے آپریشن کے سلسلے میں نگرانی کے مشن پر تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کا ایک ڈرون جموں کے ستواری علاقے میں بھارتی ائر فورس(آئی اے ایف) کے ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ائربیس پر گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے میں آئی اے ایف کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرون نے لینڈنگ کے دوران اپنا کنٹرول کھو دیا اور ایئر فورس ٹاور سے ٹکرا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون عسکریت پسندوں کے خلاف جاری بھارتی فورسز کے آپریشن کے سلسلے میں نگرانی کے مشن پر تھا۔ حادثے کے نتیجے میں ڈیفنس سکیورٹی کور (ڈی ایس سی) کا نائیک سریندر پال شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ستواری کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک سینئر افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا ایک ڈرون معمول کی پرواز کے دوران ایئر فورس اسٹیشن پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں ڈی ایس سی کا نائیک سریندر پال شدید زخمی ہوا ہے۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔