ٹرمپ کا مصر کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ٹیلیفون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے مصری ہم منصب سے جنگ بندی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے مصری ہم منصب سے جنگ بندی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ مصری صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے ضروری کوششوں پر زور دیا، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات، عالمی امور اور اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی اور مصری صدور نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل
مشہور پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا ممکنہ دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے دونوں نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان ایک دلچسپ انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس میں ان کے قریبی دوست بھی موجود تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کا نکاح رمضان المبارک سے پہلے مکہ مکرمہ میں ہونے کا امکان ہے جہاں تقریب میں ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شریک ہوں گے اس دوران سوشل میڈیا پر ایک دعوت نامہ شیئر کیا گیا ہے جس میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کے نام شامل ہیں تاہم اس میں تقریب کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا کچھ دن قبل ایک سوشل میڈیا میگزین پیج نے کبریٰ خان کی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں فروری میں سعودی عرب میں نکاح کریں گے، مگر نکاح کی تاریخ کی تفصیل ابھی تک سامنے نہیں آئی