ڈی آئی خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
علامتی فوٹو
خانوزئی لیویز کی گاڑی پر ڈی آئی خان میں فائرنگ سے 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکاروں پر فائرنگ درابند کے علاقے میں ہوئی، اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جا رہے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کردی گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کرم: اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ زخمی ہونے والا ایک اہلکار دم توڑ گیا
کرم: اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ زخمی ہونے والا ایک اہلکار دم توڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
کرم: ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس کے مطابق، شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں، جبکہ مزید سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کشمنر پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے اور پولیس کے ہمراہ علاقے میں جاری جنگ پر سیز فائر کی کوشش کررہے تھے، زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
قبائلی رہنما حاجی عابد کا کہنا ہے کہ بار بارامن معاہدے کی خلاف ورزی افسوسناک ہے، حکومت چودھویں بار امن معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں، امن وامان کے قیام میں عوام اپنا کردار ادا کریں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوئر کرم پیر قیوم میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رضوان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔