اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ارشد شریف قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر 4 فروری کو سماعت کرنا تھی۔

اس سے سے قبل 7 نومبر 2024ء کی سماعت بھی کازلسٹ سے منسوخ کر کے کیس نو اسکوپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہونے پر دونوں کو یکجا کرکے سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی درخواست پر جوڈیشل کمیشن

پڑھیں:

رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

حمزہ شہباز---فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اینٹی کرپشن کورٹ میں رمضان شوگر ملز کیس میں آج کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

اینٹی کرپشن کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔

رمضان شوگر مل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کے مقدمے پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

درخواست کے مطابق حمزہ شہباز اپنی بیٹی کےعلاج کے لیے بیرونِ ملک ہیں، جس کے لیے آج کی پیشی پر حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائدے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی کاز لسٹ منسوخ
  • ” ایکس“ کی بندش کیخلاف درخواست پر 6 فروری کو ہونے والی سماعت پھر منسوخ
  • فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو نئے امتحانات روکنے کی درخواست ،عدالت سے بڑی خبر آگئی
  • کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور
  • ارشد قتل کیس، جوڈیشل کمیشن کی استدعاسماعت کیلیے مقرر
  • عمران خان کا چیف جسٹس کو خط، 26 نومبر واقعہ کی تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست
  • ارشد شریف قتل کیس، جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • ارشد شریف قتل کیس؛ جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر