Islam Times:
2025-02-01@22:09:45 GMT

امریکہ کے صومالیہ میں داعش اور منسلک اہداف پر حملے

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

امریکہ کے صومالیہ میں داعش اور منسلک اہداف پر حملے

عالمی خبر رساں کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا نے صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، امریکی فورسز کے حملے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ میں فضائی حملوں کی منظوری دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ انہوں نے داعش اور اس سے منسلک اہداف پر حملوں کی منظوری دی ہے۔ عالمی خبر رساں کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا نے صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، امریکی فورسز کے حملے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں مارے گئے دہشت گرد امریکا اور اتحادیوں کےلیے خطرہ تھے۔ دوسری جانب صومالیہ صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ صومالیہ کے صدرحسن شیخ محمد کو امریکی حملے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ امریکی فضائی حملے میں داعش کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صومالیہ میں کا کہنا

پڑھیں:

پاکستانی ہنرمند شہری نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئےانوکھا تحفہ تیار کر لیا

پاکستانی ہنرمند نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دینے کے لیے زری سے خوبصورت چپل تیار کی ہے۔

اٹک کے علاقہ حضرو چھچھ کی ثقافت کی مشہورگولڈن رنگ کی دیدہ زیب اور خوبصورت زرعی کھیڑ تیار کرنے والے کاریگر محمد نثار نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خصوصی طور پر تیار کرکے اس زری کھیڑ کا تحفہ پیش کیا تھا۔

اب اس چپل کی چمک دمک امریکی ایوان میں بھی چمکنے والی ہے، محمد نثار نے حال ہی میں دوسری بار صدر امریکا کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی ایسی ہی سونے کی طرح چمکتی خوبصورت چپل تیار کر لی ہے۔

پاکستانی کاریگر کی جانب سے امریکی صدر کے بنائے گئے اس منفرد تحفے سے پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا اور اس سے دونوں ممالک کی عوام میں ایک دوسرے سے مزید محبتوں میں اضافہ ہوگا۔محمد نثار اس چپل کو امریکی صدر ٹرمپ کو تحفے کے طور پر بھیجنے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جوہری تنصیبات پر حملے کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایران
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا 18فروری سے تیل اور گیس پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا 18 فروری سے تیل و گیس پر ٹیرف کا اعلان
  • ٹرمپ کی آمد : پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک پریشان؟
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستانی ہنرمند شہری نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئےانوکھا تحفہ تیار کر لیا
  • The Art of the Deal اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکہ کا اب تارکین وطن کو گوانتانامو بے میں رکھنے کا فیصلہ
  • غزہ سے عین جالوت سے لد تک