کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، رواں سال کی تعداد 6 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی:
شہر میں جاری ڈاکو راج کسی بھی صورت پولیس کے قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن میں سفاک ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اور شہری کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتوں نے 55 سالہ دکاندار کو مزاحمت پر سینے پر گولی ماری، جس کے بعد سال 2025 کے دوران مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ امیر خان کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے مقتول کے بھتیجے یاسر خان نے بتایا کہ چچا پرچون کی دکان پر بیٹھے تھے کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک گولی انھیں سینے پر لگی اور وہ جان لیوا ثابت ہوگئی۔
انھوں نے بتایا کہ 20 روز قبل بھی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہوئے تھے، علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بنی ہوئی ہیں ، مقتول 7 بچوں کا باپ اور اس کا آبائی تعلق پشاور سے تھا۔
واضح رہے کہ نئے سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 5 شہریوں کو جبکہ دوسرے مہینے فروری کے پہلے روز ڈاکوؤں نے کورنگی صنعتی ایریا میں دکاندار کو مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا ، شہر میں جاری ڈاکو راج کے باوجود پولیس افسران کی جانب سے لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی کا دعویٰ ضرور کیا جاتا ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران مزاحمت پر ڈاکوو ں نے لوٹ مار
پڑھیں:
پاکستان نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون وطن جانے پر رضامند
پاکستان نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون واپس روانگی کے لیے رضامند ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اونیجا جو پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کراچی آئی تھی، نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’مجھے امریکا کی فلائی ٹکٹ کے لیے مد د فراہم کی جائے، میرے پاس پیسوں کی کمی ہے، نیویارک واپسی کے ٹکٹ کے لیے پیسے دیے جائیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: ’ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے نے امریکی خاتون کو فٹ پاتھ پر لاکر بٹھا دیا‘، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستان تشریف لائی۔
کراچی آنے کے لیے خاتون نے 5 اکتوبر 2024 کو ویزا کے لیے اپلائی کیا تھا اور اسے 9 اکتوبر کو پاکستان کا سیاحتی ویزا ایک ماہ کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
خاتون کے کراچی پہنچنے پر لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران ہوئے کہ خاتون ان کے بیٹے سے عمر میں تقریباً دو گنا بڑی ہے، اس کے علاوہ شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دوبچوں کی ماں بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون سے شادی کرنے کے لیے مرد تیار، بڑی آفریں بھی کردیں
والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔
گزشتہ 7 روز سے خاتون جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھی، جہاں اس کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوگئی۔
گورنر کامران ٹیسوری نے خاتون کو پریشانی کی حالت میں دیکھ کر فوری ویزا جاری کرا دیا جس کی مدت 11 فروری تک کے لیے ہے، گورنر نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ کا بندوبست بھی کرا دیا تھا، تاہم خاتون نے ایک بار پھر واپس جانے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیار میں دھوکا: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کراچی پہنچ کر دربدر ہوگئی
دوسری جانب خاتون کا بیٹا بھی منظر عام پر آچکا ہے جس نے بتایا کہ والدہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، وہ 2 ہفتے کا کہہ کر گئیں تھیں لیکن ابھی تک واپس نہیں آئیں۔
جبکہ خاتون نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں اس لیے پیسے چاہئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا اونیجا پاکستان سیاحتی ویزا محبت نوجوان