سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ’فلائی ادیل ‘نے پاکستان کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا، پہلی فلائٹ کراچی پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب کی نئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ فلائی ادیل کی پہلی پرواز 3661 نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پر لینڈ کیا۔

سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے پر ایوی ایشن کی جانب سے اسے واٹر سلیوٹ دیا گیا۔

’فلائی ادیل‘ کراچی کے لیے ہفتہ وار 2 فلائٹس چلائے گی، جن میں ایک فلائٹ جدہ سے اور دوسری ریاض سے آپریٹ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان جدہ ریاض سول ایوی ایشن اتھارٹی فلائی ادیل کراچی نئی سعودی ایئرلائن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ریاض سول ایوی ایشن اتھارٹی فلائی ادیل کراچی نئی سعودی ایئرلائن فلائی ادیل کے لیے

پڑھیں:

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا آغاز

ریاض : پاکستان اور سعودی عرب کے حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورے کی تیاریوں میں سرگرم ہیں، جو آئندہ ماہ ہونے کی توقع ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

 

حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے تین اعلیٰ سطحی وفود پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
  • سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع
  • نئی سعودی ائرلائن ’’فلائی ادیل‘‘کا پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن شروع
  • سعودی عرب کی نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا
  •  پاکستان کے 14بڑے شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بننے جا رہے ہیں:محسن نقوی
  • پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروےبند، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
  •  پنجاب بھر میں دھند کا راج،  موٹروےبند، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
  • ایئرسیال اور ویز ایئر کا پاکستان اور امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا آغاز