ملتان میں گیس باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
فوٹو فائل
ملتان میں گیس باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، افسوسناک واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
ملتان کے نشتر برن یونٹ میں زیر علاج گیس باوزر دھماکے کے مزید تین زخمی چل بسے، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا،
جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ خادم، 35 سالہ اعظم اور ذوالفقار شامل ہیں۔ 6 روز قبل ملتان کے علاقے شیرشاہ روڈ پر حامد پور کنورہ میں گیس سے بھرے باؤزر میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 10 افراد موقع پر جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے تھے۔
برن یونٹ حکام کے مطابق اب بھی 22 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں گیس
پڑھیں:
ملتان گیس باوزر دھماکہ، تھانہ مظفر آباد کا SHO برطرف
ملتان میں گزشتہ دنوں گیس باؤزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او مظفرآباد بشیر احمد پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی ایل پی جی منتقلی کے اڈوں سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے میں ملوث ہیں۔
ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیااسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا،
عہدے سے ہٹائے جانے والے ایس ایچ او مظفر آباد کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا۔
تھانہ مظفر آباد کی حدود میں پانچ روز قبل گیس باؤزر میں ایل پی جی کی غیر قانونی طور پر منتقلی کے دوران دھماکہ ہوا تھا، اس دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوئے تھے۔