جنگ بندی معاہدہ: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے چوتھے مرحلے میں 183 فلسطینی قیدی رہا کر دیے،حماس نے معاہدے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔
جنگ بندی معاہدے کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا، حماس نے خان یونس اور جبالیہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مطابق آج رہائی پانے والوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابقہ روایت کت مطابق قیدیوں کو تحائف کے ساتھ ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں سے 183 فلسطینی کو رہا کیا گیا۔ رہائی پانے والے فلسطینبیوں میں عمر قید کی سزا پانے والے 18 قیدی بھی شامل ہیں۔
فلسطینیوں قیدیوں کا مغربی کنارے میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ پر مشتمل طویل جنگ کے بعد ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس چند اسرائیلیوں کے بدلے سیکڑوں فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کروانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حماس نے مزید 2 یرغمالی اسرائیلیوں کو رہا کر دیا
حماس نے مزید 2 یرغمالی اسرائیلیوں کو رہا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
حماس آج مجموعی طور پر 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کرے گا جن میں سے 2 کو حکام کے حوالے کردیا گیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آج رہائی پانے والوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔
فلسطینی قیدیوں سے متعلقہ سوسائٹی نے کہا کہ غزہ میں قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کر دیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیل کی شہریت رکھنے والے تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو آج بعد میں کسی اور مقام پر حکام کے حوالے کیے جانے کی توقع ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی گاڑیاں جنوبی خان یونس کے ایکسچینج پوائنٹ پر پہنچیں، اس موقع پر حماس کے درجنوں جنگجو بھی ایکسچینج پوائنٹ پر موجود تھے اور فوجی گاڑی پر موجود لاؤڈ اسپیکر پر دھنیں بجائی جا رہی تھیں۔
اس موقع پر کچھ فلسطینی شہری بھی موجود تھے جنہوں نے فلسطینی اور حماس کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔