لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 18جوانوں کے لیے حرف عقیدت پیش کیاہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے قلات میں شہید ہونیوالے18 جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین کیاہے-وزیراعلیٰ  نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانی سے دہشت گردی کے خاتمے کاعزم مزید مستحکم اور مضبوط ہوا-پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے-پاک سرزمین کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے عظیم ہیرو ہیں -

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق روہت شرما کا بیان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

صدر مملکت کی قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے دہشتگردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، لیکن سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کا امن خراب کرنے والے عناصر کو مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قلات میں آپریشن: 12 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید
  • قلات میں فورسز کا آپریشن؛ 12 دہشتگرد مارے گئے، 18 جوان شہید
  • صدر مملکت کی قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراج عقیدت
  • قلات، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12دہشتگرد ہلاک، 18جوان شہید
  • قلات میں آپریشن: 12 دہشتگرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید
  • فتنتہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز؛ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  •  محنت کرتے جاؤ مریم نواز تمہارے ساتھ کھڑی ہے:مریم نواز
  • صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف کا 6خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین